مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹوں کی منسوخی سے ملک کو ہوئےنقصان کی تلافی
کروانےکیلئے کُل ہند کانگریس کمیٹی آئندہ جنوری میں ملک بھر میں عوامی
تحریک چلائےگی۔کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ
سرجے والا نےآج یہاں نامہ
نگاروں کو یہ اطلاع دیتےہوئے کہاکہ تین مرحلوں میں منعقد اس عوامی تحریک کی
شروعات چھ جنوری سےہوگی۔تحریک کے پہلے مرحلہ میں ملک بھر میں ضلع ہیڈکوارٹروں پر کارکن دھرنا و مظاہرہ کریں گے۔